Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ 30 سالہ جوہری معاہدے کی منظوری دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک اہم جوہری معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت مملکت کو اپنے جوہری ری ایکٹروں کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب کے شہری ضروریات جیسے بجلی کی پیداوار وغیرہ کے لیے جوہری پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی، تکنیکی مہارت اور دیگر معاونت فراہم کریں گی۔ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ معاہدہ 30 برس کے لیے ہوگا اور اس معاہدے کو توثیق کے لیے امریکی کانگریس بھی بھیجا جائے گا جہاں سے منظوری کا قوی امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔یہ معاہدہ نہ صرف امریکا بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی حساس اور متنازع قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت مستقبل میں نظریاتی طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی بنیاد بن سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں سعودی جوہری پروگرام کے معائنے اور نگرانی سے متعلق بعض حدود بھی شامل ہیں جن پر امریکی قانون سازوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے کا امکان ہے۔اسرائیل جسے غیر اعلانیہ طور پر جوہری ہتھیاروں کا حامل ملک سمجھا جاتا ہے طویل عرصے سے سعودی عرب کو جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی دینے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے علاقائی حریف ایران کے پاس افزودہ یورینیم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور شہری مقاصد کے لیے ہے، اگرچہ حالیہ مہینوں میں اسے امریکی حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کیے تو سعودی عرب بھی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اسی راستے پر چلنے پر غور کرے گا۔ماہرین نے بتایا کہ جوہری ہتھیار بنانے کے دو بنیادی طریقے ہیں ایک یورینیم کی افزودگی اور دوسرا پلوٹونیم کی ری پروسیسنگ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button