Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا

بالی ووڈ دولت، شہرت اور پُرتعیش زندگی کی آماج گاہ ہے جہاں دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی کایا پلٹ جاتی ہے تاہم اس کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور کن دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے، کم ہی لوگ جانتے ہیں۔اداکارہ رت بھری چکرورتی بھی ایسے ہی کرداروں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بھارت کی بنگالی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور کامیابیاں ان کے قدم چومنے لگیں لیکن پھر کچھ ایسا ہوا جس نے ان پر بالی ووڈ کی حقیقت آشکار کردی۔این ڈی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ رت بھری نے اپنی جسمانی تبدیلی اور فلمی صنعت کے رویوں پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کے بقول سرجریز اور ادویات کے باعث ان کا وزن بڑھا اور پھر ایک کردار کے لیے انھیں مزید 15 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا۔اداکارہ رت بھری کا کہنا تھا کہ وزن بڑھانے پر سوشل میڈیا کے ایک طبقے نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جیسے انہوں نے کسی سے کچھ چھین لیا ہو۔بنگالی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد انہیں متعدد فلمی کرداروں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ خود کو دبلا رکھنے کے لیے وہ انتہائی سخت ڈائٹنگ بھی کرتی رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وزن بڑھنے کے بعد انہیں کئی کرداروں سے محروم ہونا پڑا۔ مرد مسلسل دبلی خواتین کو دیکھنا چاہتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر ان کی رائے ہی سب سے اہم رائے بن جاتی ہے۔اداکارہ رت بھری نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں وہ خود بھی کم وزن تھیں اور ایک موقع پر ان کے ڈاکٹر نے مسلسل سرجریز کے لیے وزن بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔اداکارہ نے ماضی کی اپنی ڈائٹنگ کے بارے میں بھی حیران کن انکشاف کیا کہ وہ کبھی 10 دن تک کاربوہائیڈریٹس سے مکمل پرہیز کرتی تھیں جبکہ شوٹنگ سے قبل تصاویر میں بہتر نظر آنے کے لیے پانی پینا بھی چھوڑ دیتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button