Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ٹام بریڈی نے لوگن پال کو واقعی تھپڑ مارا یا سب ڈراما تھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

امریکی فٹبال لیجنڈ ٹام بریڈی اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار لوگن پال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹام، بحث کے بعد، لوگن پال کو تھپڑ مار رہے ہیں۔یہ واقعہ نیویارک میں منعقدہ فینیٹکس فیسٹ پروگرام کے اختتام میں پیش آیا جب دونوں شخصیات ایک ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹام بریڈی ہاتھ اٹھاتے نظر آتے ہیں، جس سے پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے لوگن پال کو تھپڑ مار دیا۔ لیکن ویڈیو کو قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ہاتھ چہرے کے بجائے کندھے سے ٹکراتا ہے۔واقعے کے فوراً بعد لوگن پال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ انداز میں ٹام بریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر بریڈی نے بھی مزاحیہ جواب دیتے ہوئے انہیں ’ڈورک‘ یعنی احمق قرار دیا۔ دونوں کی یہ نوک جھونک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button