Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

کیا سلمان خان کی طبیعت ٹھیک ہے؟ بالی وڈ اسٹار کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح پریشان

بھارت: بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں ممبئی میں سلم ری ہیبیلی ٹیشن اتھارٹی (SRA) کی جانب سے منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی۔اداکار نے اس موقع پر اتھارٹی کے نئے ڈیٹا کلیکشن اینڈ ویریفکیشن سپورٹ سینٹر (آئی ٹی سرور روم) کا افتتاح کیا۔تاہم تقریب میں سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل کی وجہ سے نہیں بلکہ کمزور نظر آنے کی وجہ سے موضوع بحث بن گئے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 60 سالہ اداکار سلمان خان بیمار اور صحت مند نظر نہیں آرہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور مداحوں کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کی صحت پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button