Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

وسیم عباس نے صبا حمید سے طلاق کی تصدیق کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے پہلی بار اداکارہ صبا حمید سے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کئی برس قبل ایک دوسرے سے الگ ہوچکے تھے، جبکہ ان کی 29 سالہ ازدواجی زندگی قانونی طور پر بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔وسیم عباس اور صبا حمید کو طویل عرصے تک پاکستانی شوبز کی باوقار اور کامیاب جوڑیوں میں شمار کیا جاتا رہا۔ دونوں نے نہ صرف اسکرین پر اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے بلکہ نجی زندگی میں بھی ان کے تعلقات کو مثالی سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے انکشاف کیا کہ وہ اور صبا حمید گزشتہ 14 برس سے علیحدہ رہ رہے تھے۔اداکار کے مطابق اگرچہ دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کے تعلقات خوشگوار رہے۔ انہوں نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد بھی وہ مختلف منصوبوں میں ایک ساتھ کام کرتے رہے اور کبھی کبھار دوستوں کی حیثیت سے ملاقاتیں اور کھانے پر بھی اکٹھے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں کسی ڈرامے میں دوبارہ ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں، کیونکہ ان کے دل میں صبا حمید کے لیے کسی قسم کی تلخی یا ناراضی موجود نہیں۔ طلاق سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ اس فیصلے پر انہیں کوئی افسوس یا دکھ محسوس نہیں ہوا، کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان وہ جذبات باقی نہیں رہے تھے جن پر رشتہ قائم رہ سکتا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس شادی سے ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button