Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

دلجیت دوسانجھ نے ’ستلج‘ فلم کےلیے کتنا معاوضہ لیا؟ ڈائریکٹر نے راز فاش کردیا

فلم ’ستلج‘ کے ہدایت کار ہنی تہران کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی معمول کی فیس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ہدایت کار کے مطابق دلجیت دوسانجھ سکھ انسانی حقوق کے رہنما جسونت سنگھ کھلرا کی زندگی پر مبنی اس فلم کا حصہ بننے کے لیے غیرمعمولی طور پر پُرجوش تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دلجیت نے اس تاریخی کردار کو صرف ایک پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری سمجھ کر قبول کیا، اسی لیے انہوں نے معاوضے کا مطالبہ ہی نہیں کیا۔ہنی تہران نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اگر دلجیت اپنی مارکیٹ ویلیو کے مطابق فیس طلب کرتے تو فلم کی محدود بجٹ کے باعث انہیں کاسٹ کرنا ممکن نہ ہوتا۔ ان کے مطابق دلجیت نے نہایت عاجزی سے کہا، ’’واہگورو جی، پاجی کب آنا ہے، کہاں آنا ہے؟ بس بتا دیں، میں وہاں موجود ہوں گا۔‘‘ہدایت کار نے مزید بتایا کہ دلجیت نے ایک روپیہ تک طلب نہیں کیا، تاہم قانونی تقاضوں کے باعث معاہدہ کرنا ضروری تھا، اس لیے انہیں ان کی اصل فیس کے مقابلے میں انتہائی معمولی رقم ادا کی گئی۔ ہنی تہران کے بقول یہ رقم بھی اداکار کی طرف سے کسی مطالبے پر نہیں بلکہ صرف معاہدے کی رسمی ضرورت پوری کرنے کے لیے دی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button