Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مشہور امریکی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کے مشہور ادا کار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں نئے پروجیکٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا کہ بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں کچھ عرصہ گزارنے اور پروڈکشن کے دوران مسلمان ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلم عقیدے میں داخل ہونے کا اقرار کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔سوشل میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور امریکی اداکار اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں ان کے مثبت ذاتی تجربے کا نتیجہ ہے جہاں انہوں نے اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے لوگوں کی مہمان نوازی، باہمی یک جہتی کے احساس اور ان کے لیے گرم جوشی کے اظہار کو بہت سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button