Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

پریانکا چوپڑا اور انجلینا جولی ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار، اداکارہ کا بڑا انکشاف

ہالی ووڈ اور بولی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ایک ایسے ہالی ووڈ پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ عالمی اسٹار انجلینا جولی بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ تاہم اداکارہ نے اس منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود دونوں اداکاراؤں کے مداحوں میں بے حد تجسس پیدا ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ جوڑی کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی، کسی اشتہاری مہم کا حصہ بنے گی یا پھر کسی فلاحی سرگرمی میں مشترکہ طور پر دکھائی دے گی، کیونکہ دونوں ہی اپنی سماجی خدمات کے باعث بھی عالمی سطح پر پہچانی جاتی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے انٹرویو کے دوران انجلینا جولی کے ساتھ ساتھ پینی لوپ کروز اور سلمیٰ ہائیک کا بھی خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ان باصلاحیت اداکاراؤں کے کیریئر سے مسلسل ترغیب حاصل کرتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ نیا بین الاقوامی پروجیکٹ ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ اب وہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں اپنے کام کے انتخاب میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button