Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

مشہور ترک اداکارہ اپنی 35 ویں سالگرہ منانے کے اگلے ہی دن انتقال کرگئیں

ترک شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایجے ارتم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مقبول ٹی وی ڈرامے ’ون لو‘ میں ’اشیل‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی اچانک موت نے مداحوں اور فنکار برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجے اِرتم پیر کی دوپہر اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر پر موجود تھیں جب انہیں اچانک طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔ افسوسناک طور پر انہیں بچایا نہ جا سکا۔اداکارہ کے وکیل اوغور گوک کویون کے مطابق ابتدائی طبی جائزوں سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ تاہم واقعے کی باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ وکیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی بھی تردید کی کہ اداکارہ نے خودکشی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button