Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی!

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے متعین کردہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر میچ ریفری ٹروڈی اینڈرسن نے میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا۔فاطمہ ثنا کی جانب سے جرمانے کو قبول کر لیا گیا جس کے باعث معاملے کے لیے آفیشل سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔آن فیلڈ امپائر کلیئر پولوسیک اور جیکولین ولیمز، تھرڈ امپائر الوئز شیریڈن اور فورتھ امپائر سو ریڈفرن نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ الزام عائد کیا۔واضح رہ پاکستان کو بھارت کے خلاف 64 ربز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button