Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رشمیکا مندانا کو بے قابو ہجوم سے بچانے کےلیے کریتی سینن ڈھال بن گئیں

بھارتی شہر پونے کے ایک معروف شاپنگ مال میں فلم ’کاک ٹیل ٹو‘ کی تشہیری تقریب اس وقت غیر متوقع طور پر افراتفری کا شکار ہو گئی جب اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا بڑا ہجوم امڈ آیا۔تقریب میں موجود ستاروں میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا شامل تھے، جو اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں پروگرام خوشگوار ماحول میں جاری رہا، جہاں فنکاروں نے مداحوں کے ساتھ گفتگو کی اور پونے کی مشہور اسٹریٹ فوڈ ڈش ’وڑا پاؤ‘ بھی کھائی، جس کی ویڈیوز بعد ازاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔تاہم تقریب کے اختتام پر صورتحال اچانک قابو سے باہر ہو گئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد اسٹیج کے قریب پہنچنے لگی، جس کے باعث ہجوم میں دھکم پیل شروع ہو گئی اور لوگ ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی انتظامات اس دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام نظر آئے، یہاں تک کہ حفاظتی رکاوٹیں بھی توڑ دی گئیں۔حالات بگڑتے دیکھ کر منتظمین نے فوری طور پر تقریب مختصر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ فنکاروں کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا جا سکے۔ اس دوران اداکار شاہد کپور بھی ہجوم کے درمیان راستہ بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے، جبکہ کریتی سینن مسلسل اپنی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ موجود رہیں اور انہیں بھیڑ سے محفوظ رکھنے کے لیے قریب رکھ کر آگے بڑھتی رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button