Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نتیش کمار ریڈی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی۔افغانستان کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد ایک خوشگوار اور ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران اچانک اپنی والدہ کی کال اٹھا لی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے بعد نتیش کمار ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا فون بجنے لگا جو مائیک کے قریب ہی رکھا تھا۔ریڈی نے فوراً صحافیوں سے معذرت کی اور کال اٹھا لی۔انہوں نے اپنی والدہ سے تیلگو زبان میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ منٹ کے بعد دوبارہ کال کریں گے۔ان کا یہ معصوم سا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پریس کانفرنس انتظار کرسکتی ہے لیکن ماں کی کال نہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button