وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی وفد کی مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی

اسلام اباد ( آصف اقبال )وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل کی۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور علاقائی و عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق پاکستانی قیادت نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔



