Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

برطانیہ میں خوفناک ٹرین حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 9 مسافر کی حالت تشویشناک

لندن: برطانیہ میں لندن کے شمال میں واقع شہر بیڈفورڈ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ٹرین ڈرائیور ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد 9 افراد تاحال تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا، جب لندن جانے والی دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ایک ٹرین کا ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں، پولیس، فائر بریگیڈ اور طبی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کی چیف کانسٹیبل لوسی ڈی اورسی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق 28 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 9 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے عینی شاہد اور ایک ٹرین میں سوار ڈاکٹر پیٹر نیپ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ تصادم اچانک ہوا اور ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ان کے مطابق بعض مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں جن میں ٹانگوں کے فریکچر سمیت دیگر زخم شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button