Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

پنجاب کے بجٹ سیشن میںعمران خان کی رہائی کے نعرے

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش کر دیا، پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں ساڑھے تین فیصد اور ترقیاتی بجٹ کو آدھا کرنے کی تجویز دی ہے۔پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اجلاس میں موجود تھیں۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کیا اور ایوان میں داخل ہوتے ہی نعرے بازی شروع کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے "شرم کرو، حیا کرو، خان کو رہا کرو” کے نعرے لگائے جبکہ ان کے ہاتھوں میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی پلے کارڈز بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج میں شدت پیدا ہوئی اور وہ اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے کھڑی ہوگئی۔ اپوزیشن ارکان نے "جعلی بجٹ نامنظور، نامنظور” کے نعرے بھی لگائے۔حکومت کی جانب سے پیپر لیس اجلاس کے انعقاد کے باوجود اپوزیشن ارکان اپنے ساتھ کاغذات لے کر آئے تھے۔ وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاجاً کاغذات پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیے، جس سے اجلاس کا ماحول خاصا ہنگامہ خیز رہا۔قبل ازیں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مالیاتی اہداف اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی بحث کی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بجٹ میں شامل مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق تجاویز بھی زیر غور رہیں۔ اجلاس کے شرکا بجٹ کی مختلف شقوں اور ان کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button