
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے امریکی جوہری ماہرین سے میٹنگ کیلئے امریکی ریاست ٹینیسی کا دورہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تکنیکی ماہرین سے ملاقات کے بارے میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ٹینیسی کے شہر اوک رِج میں ہونے والی جوہری ماہرین سے ملاقات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی ڈیل ہونے جا رہی ہے لیکن یہ اس بات کی علامت ہے کہ مذاکرات بہت سنگین مرحلے میں ہیں اور ہمیں تیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ اوک رِج یورینیم پروسیسنگ اور سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کے سرکردہ ماہرین کا گھر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تقریباً 100 ماہرین کی ایک ٹیم کو جمع کیا گیا۔



