Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

عراق کی کمان علی الزیدی نے سنبھال لی

عراق کے نئے وزیر اعظم علی الزیدی نے باضابطہ طور پر دفتری امور سنبھال لیے ہیں۔ دارالحکومت بغداد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں نئے وزیر اعظم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔14 مئی کو عراقی پارلیمنٹ نے الزیدی اور ان کی کابینہ کے 14 وزرا پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نو دیگر وزارتی عہدوں پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔27 اپریل کو بڑے پارلیمانی بلاک، کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے علی الزیدی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد عراقی صدر نزار عامی نے انہیں حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی۔واضح رہے کہ عراق کے سیاسی کوٹہ سسٹم کے تحت صدارت کرد نمائندے کے پاس ہے جبکہ وزارت عظمیٰ شیعہ نمائندے کے پاس ہے اور پارلیمانی اسپیکر شپ سنی نمائندے کے پاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button