Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

چین محتاط ہوگیا،ایران کے معاملے پر کھل کرسامنے نہیں آئیگا:امریکی مندوب

امریکا کے ایک مندوب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ چین کے دورے کے بعد بیجنگ نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون میں ’احتیاط‘ برتنا شروع کر دی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے سفارتی اور معاشی روابط نے بیجنگ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت میں کُھل کر سامنے نہ آئے۔مندوب نے کہا کہ چین اب خطے میں اپنے تجارتی اور توانائی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ محتاط حکمتِ عملی اپنا رہا ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز اور خلیجی کشیدگی کے تناظر میں۔واضح رہے کہ چین یا ایران کی جانب سے امریکی مندوب کے اس دعوے پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ اب بھی تہران کے ساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں قریبی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button