بائرن میونخ کے جمال موسیالا میچ کے دوران اچانک گر پڑے، ویڈیو وائرل

بائرن میونخ نے آر بی لائپزگ کو 1-3 سے شکست دے دی تاہم میچ کے دوران جرمن اسٹار جمال موسیالا کے اچانک گرنے سے سب کی توجہ ان کی جانب ہوگئی۔متبادل کے طور پر میدان میں آنے والے موسیالا نے تقریباً 15 منٹ بعد اچانک گر پڑے جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹاف تشویش میں مبتلا ہوگئے۔واقعے سے کچھ دیر قبل موسیالا نے 81ویں منٹ میں گول کرکے بائرن میونخ کے شائقین کو خوش کردیا تھا تاہم اس کے فوراً بعد انہیں میدان میں طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی۔بعد ازاں وہ اپنے قدموں پر چل کر میدان سے گئے۔جرمن میڈیا کے مطابق موسیالا کو اچانک چکر آنے کی شکایت ہوئی اور تقریباً 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اس کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔بائرن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر میکس ایبرل نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ موسیالا خیریت سے ہیں۔موسیالا ماضی میں ٹانگ اور ٹخنے کی سنگین انجریز کا شکار رہ چکے ہیں اس لیے بائرن ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔کلب کو امید ہے کہ وہ جلد ٹریننگ پر واپس آجائیں گے۔



