Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

واشنگٹن میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں قائداعظم کا مجسمہ نصب

واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔ مجسمے کی نقاب کشائی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کی گئی، جس سے پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کو ایک تاریخی اور قومی رنگ ملا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جمعے کو پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران قائداعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ قائداعظم کا یہ مجسمہ ہیوسٹن میں قائم قائداعظم فاؤنڈیشن کی جانب سے سفارتخانے کو بطور تحفہ دیا گیا ہے۔ مجسمہ اب مستقل طور پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود رہے گا۔مجسمے کی تنصیب ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان رواں سال قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ منانے کی تیاری کررہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے بانی پاکستان کی سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان کے لیے ان کی طویل کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یوم آزادی کی تقریب کا آغاز پاکستانی پرچم لہرانے سے ہوا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا، جبکہ قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی گئی۔ تقریب کے دوران صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے یوم آزادی کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button