Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

جنوبی لبنان پر اسرائیل کا بڑا حملہ، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق؛ حزب اللہ کا جواب کا اعلان

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے جون میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے والے معاہدوں کے بعد لبنان پر ہونے والی سب سے ہلاکت خیز کارروائی قرار دیے جارہے ہیں۔ہفتے کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان کے گاؤں انصار میں ایک گھر پر کیے گئے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ دیر الزہرانی نامی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں 4 افراد جان سے گئے اور 17 زخمی ہوئے۔لبنانی حکام کے مطابق دونوں حملوں میں مجموعی طور پر 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کی کارروائیاں کیں۔لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایک ’’واضح پیغام‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں براہ راست مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے ماہ روم میں ہونے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button