بین الاقوامی
Trending

جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تہران کے مؤقف کو دہراتے ہوئے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button