Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’کالا ہرن‘ فلم کا تنازع، سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ نے پروڈیوسر کی حمایت کردی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور متنازع فلم ’کالا ہرن‘ کے درمیان جاری قانونی تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں اب سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی بھی اس معاملے میں سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے فلم کے پروڈیوسر امیت جانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کالا ہرن‘ کے پروڈیوسر امیت جانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد انہیں مسلسل دھمکی آمیز پیغامات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں انہیں غیر متوقع طور پر سومی علی کی حمایت حاصل ہوئی، جس نے اس تنازع کو مزید خبروں کی زینت بنا دیا۔سومی علی نے امیت جانی کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم ساز کو اپنی پسند کے موضوع پر فلم بنانے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صرف وہی لوگ دوسروں کو دھمکاتے یا حقائق سے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں جو خود کو قصوروار سمجھتے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان کے قانونی نمائندوں نے فلم سازوں کو باقاعدہ نوٹس بھیجا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم ’کالا ہرن‘ 1998 کے مشہور کالا ہرن کے شکار کیس سے متاثر معلوم ہوتی ہے اور اس میں سلمان خان کے شخصی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button