Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

13 سالہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے

پاکستان کی 13 سالہ مارشل آرٹس اسٹار فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اپنے 10 عالمی ریکارڈ مکمل کر لیے۔فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے 10 عالمی ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئیں۔فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر بھارتی کھلاڑی دیبیاجوتی سرکار کا 331 پنچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں بھی ایک اور عالمی ریکارڈ تسلیم کرلیا، جس میں فاطمہ نسیم نے دو کرسیوں کے درمیان طویل ترین دورانیے تک اسٹریچنگ کا اعزاز حاصل کیا اور ایک منٹ 45 سیکنڈز تک بیلنس بنا کر رکھا۔قبل ازیں کم سے کم ریکارڈ ایک منٹ 30 سیکنڈ کا تھا۔فاطمہ اس سے پہلے چار بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے چکی ہیں جبکہ دنیا کی مشہور ترین لچکدار ایتھلیٹ لبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔لبرٹی باروس برطانیہ، امریکا اور اسپین کے معروف شوز میں اپنی حیران کن صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔فاطمہ کو متعدد عالمی ریکارڈز کی حامل جرمنی کی مشہور مارشل آرٹس ایتھلیٹ پالینا گلیبووا کو شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔فاطمہ بھارتی مارشل آرٹسٹ کرن یونیال کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button