Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ،ملک کی سکیورٹی صورتحال ،اہم سفارتی امور پر تبادلۂ خیال

لاہور( آصف اقبال) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان، سکیورٹی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اپنی مختلف اہم ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے اپنے آئندہ دورۂ تہران کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی، جس پر وزیراعظم نے ضروری رہنمائی فراہم کی اور دورے سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی۔ملاقات میں ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطوں اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button