بین الاقوامی
Trending

چھان بین کے بعد ٹرمپ کے خط کا جواب دیں گے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران:ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایران چھان بین کے بعد ٹرمپ کے خط کا جواب دے گا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرمپ کے خط کا سیاق و سباق اس سے مختلف نہیں ہے جو امریکی صدر نے عوامی طور پر کہا، تہران:امریکا کا اپنے وعدوں کی پاسداری سے متعلق ریکارڈ خراب ہے۔اسماعیل بغائی نے کہا کہ امریکا مذاکرات کو سیاسی اور پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر اور صدر نے پہلے ہی ٹرمپ کے خط کو دھوکہ قرار دیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے 7 مارچ کو ایرانی سپریم لیڈر کو خط بھیجنے کا بتایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button