Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

گھر سے فرار ہو کر بس کی سیر کرنے والی انوکھی بکریاں

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں دو بکریوں کی دلچسپ حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بکریاں انتہائی اطمینان کے ساتھ بس میں ایسے چڑھ رہی ہیں جیسے وہ روزانہ ایسے ہی سفر کرتی ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب انہیں بس سے نکالا گیا تو باہر آنے کے بعد دونوں دوبارہ سڑک پر گھومنے لگیں اور کچھ دیر بعد نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔واقعے کی ویڈیو پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً لکھا کہ ’اب یہ کام پر دیر سے پہنچیں گی‘۔چند روز بعد بکریوں کے مالک کا پتا چل گیا اور معلوم ہوا کہ دونوں بحفاظت گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔مالک کے مطابق بکریوں کے دوبارہ اس طرح گھر سے نکلنے سے بچنے کے لیے ان کے گیٹ کی مرمت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button