Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

آوارہ کتوں سے پریشان شہری خود ’کتا‘ بن کر احتجاج کرنے پہنچ گیا

بھارت میں آوارہ کتوں سے پریشان ایک شہری نے حکام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ سرکاری دفتر میں موجود لوگ بھی حیران رہ گئے۔بھارتی شہر کھنڈوا میں ایک شخص کتے کا ماسک پہن کر اور کتے کا روپ دھار کر سرکاری عوامی سماعت میں پہنچ گیا جہاں اس نے شہر میں بڑھتی ہوئی آوارہ کتوں کی تعداد کے خلاف احتجاج کیا۔شہری کا منفرد حلیہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں نے ابتدا میں اسے اندر جانے سے روک دیا مگر اپوزیشن رہنماؤں کی مداخلت کے بعد اسے داخلے کی اجازت مل گئی۔احتجاج میں شریک میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر دیپک راٹھور نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران آوارہ کتوں کی نس بندی پر تقریباً 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کیے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر میں کتوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے مسئلہ برقرار ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ گزشتہ چار سال میں شہر میں 13 ہزار 225 ڈاگ بائٹ کیسز سامنے آچکے ہیں جس سے شہری خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ خوف کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button