Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

کیڑے والے بسکٹ، جاپان کا عجیب اور مشہور اسنیک

اگر آپ کے بسکٹ میں غلطی سے ایک مکھی بھی نکل آئے تو شاید آپ فوراً اسے پھینک دیں، لیکن جاپان میں ایک ایسا انوکھا بسکٹ بھی موجود ہے جسے جان بوجھ کر درجنوں نہیں بلکہ بے شمار کیڑوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، اور حیران کن طور پر لوگ اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔جاپان کے منفرد اور عجیب و غریب کھانوں میں شامل ’’جیباچی سنبئی‘‘ نامی یہ بسکٹ اپنی غیر معمولی ترکیب کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر چکا ہے۔ اس بسکٹ کو تیار کرنے کے لیے خشک بھڑوں یعنی واسپس کو آٹے میں ملا کر بیک کیا جاتا ہے، جس کے بعد یہ ایک روایتی جاپانی اسنیک کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بسکٹ محض کسی تجرباتی کھانے کا حصہ نہیں بلکہ جاپان کے بعض علاقوں میں اسے مقامی ثقافت اور روایتی خوراک کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ ان بسکٹس کی تیاری خاص طور پر جاپان کے شہر اومچی میں کی جاتی ہے، جہاں ’’اومچی جیباچی آئیکوکائی‘‘ نامی ایک کلب، جو بھڑوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے، نے ایک مقامی بیکری کے ساتھ مل کر اسے متعارف کروایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button