طالبان، افغانستان میں ‘ہلاکتوں میں کمی’ پر راضی ہوگئے، زلمے خلیل زاد

14

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ کشیدگی کی حالیہ لہر کے باعث امن مذاکرات پر سوالات اٹھنے کے بعد طالبان نے امریکی فورسز سے افغان ہلاکتوں میں کمی لانے کا وعدہ کرلیا ہے۔

جنگ سے متاثرہ ملک افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے 29 فروری کو معاہدہ ہوا تھا تاہم حالیہ دنوں میں افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے آیا۔

جس کے بعد ایک ٹوئٹ میں امریکی نمائندہ خصوصی نے لکھا کہ ‘اس وقت بہت سارے افغان مررہے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ دوبارہ کی جانے والی کوششوں سے اس تعداد میں نمایاں کمی آئے گی’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.