0

100 کروڑ کا بزنس! شردھا کپور کی’’ استری 2‘‘نے تاریخ رقم کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔شردھا کپور 15 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ‘استری 2میں اپنے کردار ‘استری’ کی وجہ سے فلمی دُنیا میں چھا گئی ہیں، اداکارہ جہاں اپنے منفرد کردار کی بدولت مداحوں کی تعریفیں سمیٹ رہی ہیں تو وہیں اُن کی اور راج کمار راؤ کی اس فلم نے باکس آفس پر دھماکے دار اوپننگ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔فلم ‘استری 2نے اپنی کامیاب اسٹوری لائن، ہارر اور کامیڈی کے تڑکے کی بدولت ریلیز کے صرف دو دن میں بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن 76.5 کروڑ بھارتی روپے جبکہ دوسرے دن 30 کروڑ بھارتی روپے کمائے، اس طرح ‘استری 2 نے صرف دو دن میں 106.5 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ نگاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ فلم ‘استری 2 ہفتے اور اتوار یعنی آج اور کل مزید کمائی کرکے باکس آفس پر گزشتہ تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘استری 2 میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں