Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔39 سالہ اداکارہ تقریب میں برانڈ کی تشہیر اور فوٹو سیشن میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے انہیں سب کے سامنے لباس پہن کر دکھانے کی تجویز دی۔اس غیر مناسب تبصرے پر زرین خان نے فوری طور پر اعتراض کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں گی اور کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button