Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کے بارے میں قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ انہوں نے اپنے خاندان میں ایک نئے پالتو کتے کا اضافہ کیا ہے۔حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں ٹریوس کیلسی کو فلوریڈا میں ایک نجی طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ان کے پیچھے ایک سفید رنگ کا ننھا سفید کتا بھی نظر آیا۔یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے اندازے لگانا شروع کر دیے کہ جوڑے نے حال ہی میں اس پالتو کتے کو گود لیا ہے۔ تصاویر میں ٹریوس کیلسی آرام دہ لباس میں طیارے سے اترتے دکھائی دیے جبکہ ٹیلر سوئفٹ ان تصاویر میں نظر نہیں آئیں جس کے بعد مداحوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا وہ اس سفر میں ان کے ساتھ موجود تھیں بھی یا نہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں مبینہ طور پر سامنے آنے والی شادی کی تصاویر میں بھی ایک سفید کتا جوڑے کے ساتھ دکھائی دیا تھا۔ بعض مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ وہی کتا ہے جسے اس سے قبل ٹیلر سوئفٹ کی گاڑی سے نکلتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button