0

کنگنا رناوت کا ایک اور متنازعہ بیان، ریپ اور تھپڑ مارنے کو برابر قرار دیدیا

دہلی: بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے خاتون سیکیورٹی اہلکار کلویندر کور کے حامیوں کے خلاف ایک اور متنازع بیان دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ہر عصمت دری کرنے والے، قاتل یا چور کے پاس جرم کرنے کی ہمیشہ کوئی نہ کوئی مضبوط وجہ ہوتی ہے، پھر وہ وجہ جذباتی، نفسیاتی، جسمانی یا مالی ہو۔کنگنا رناوت نے کہا کہ کوئی بھی جرم کبھی بھی بغیر کسی وجہ کے نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود قانون جرم کرنے والے کو مجرم ٹھہراتا ہے اور جیل بھیج دیا جاتا ہے۔اداکارہ نے خاتون سیکیورٹی اہلکار کے حامیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تھپڑ مارنے والے کی حمایت کررہے ہیں تو پھر آپ کی نظر میں ریپ یا قتل کرنا بھی ٹھیک ہوگا کیونکہ ان جرائم میں بھی اجازت کے بغیر ہی چُھویا جاتا ہے، جیسے تھپڑ مارتے ہوئے بنا اجازت کے منہ پر ہاتھ لگایا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ براہِ کرم یوگہ اور مراقبہ اختیار کریں ورنہ زندگی مزید مشکل ہوجائے گی اور مہربانی کرکے اپنے دل میں کسی کے لیے اتنی نفرت اور حسد نہ رکھیں، اپنے آپ کو ان چیزوں سے آزاد کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں