Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سہ فریقی اجلاس،ٹرمپ شرکت کے لئے چین پہنچ گئے

شینژن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اہم سہ فریقی اجلاس متوقع ہے۔اس ملاقات کو تینوں عالمی طاقتوں کے رہنماؤں کے درمیان ایک غیر معمولی اور تاریخی نشست قرار دیا جا رہا ہے۔ٹرمپ کو شینژن کے باؤآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ امریکی صدر کی آمد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک) سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ٹرمپ کے مطابق شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران اور یوکرین کی جنگوں سمیت کئی اہم عالمی معاملات پر گفتگو ہوگی۔امریکی صدر نے بتایا کہ تینوں رہنما جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تخفیفِ اسلحہ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ان مذاکرات میں عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور کو مرکزی اہمیت حاصل ہونے کی توقع ہے۔امریکا، چین اور روس کے صدور کی یہ سہ فریقی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین کی جنگوں سمیت کئی عالمی تنازعات پر بین الاقوامی سفارت کاری جاری ہے۔تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں ہونے والی پیش رفت اور کسی ممکنہ مشترکہ فیصلے پر عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں۔ تاہم اجلاس کے نتائج اور کسی معاہدے کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button