Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران پر دوبارہ حملوں کی تیاری؟ نیتن یاہو نے آئزن کوٹ کو خفیہ معلومات دے دیں

تل ابیب: اسرائیل کے نگراں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان پر نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد رہنما گادی آئزن کوٹ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھی آئزن کوٹ کے ساتھ شیئر کیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے ایران سے متعلق خفیہ معلومات آئزن کوٹ کو فراہم کیں تاکہ انہیں خطے کی صورت حال اور ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات ایران پر دوبارہ حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو کے محرکات کے بارے میں آئزن کوٹ کی رائے تبدیل کرسکتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئزن کوٹ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس معاملے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button