Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکی ریاست کنساس میں 94 سال بعد ری پبلکن پارٹی کو شکست، ڈیموکریٹ سینیٹر کی تاریخی کامیابی

کنساس: امریکی ریاست کنساس میں ڈیموکریٹ امیدوار اور پادری ایڈم ہیملٹن نے ری پبلکن سینیٹر راجر مارشل کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔1932 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کنساس سے کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے امریکی سینیٹ کی نشست جیتی ہے۔ایڈم ہیملٹن نے 51.1 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف اور موجودہ سینیٹر راجر مارشل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کنساس کو اس سال غیر متوقع طور پر سخت انتخابی مقابلے والی ریاستوں میں شمار کیا جارہا تھا۔62 سالہ ہیملٹن طویل عرصے سے پادری ہیں اور کنساس سٹی کے علاقے میں قائم یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ آف دی ریزرکشن کی سربراہی کرتے ہیں، جو امریکا کی سب سے بڑی میتھوڈسٹ جماعتوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کی تقریر میں بائبل کے حوالے دیے اور نیک سلوک کے اصول پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن میں سیاست دان دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کریں جو وہ اپنے لیے چاہتے ہیں تو امریکی پالیسیاں اور سیاسی ماحول مختلف ہوسکتا ہے۔کنساس میں انتخابی مقابلہ سخت ہونے کی ایک بڑی وجہ ایندھن اور کھاد کی بڑھتی قیمتیں بھی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ کے باعث ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے زرعی شعبے سے وابستہ افراد متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button