
ایک سینئر برطانوی دفاعی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین میں 5 لاکھ سے زیادہ روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔برطانیہ کے دفاعی عملے کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر رچرڈ نائٹن نے کہا کہ ہلاکتوں کی یہ تعداد یوکرین میں 15 لاکھ روسی ہلاکتوں کا حصہ ہیں۔برطانیہ کے اعداد و شمار یوکرینی فوج کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہیں۔ روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ماسکو کی بڑی فوج میدان جنگ میں پیش قدمی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ مغربی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سال روس کی پیش قدمی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔نائٹن نے بتایا کہ روس کی مسلح افواج نے بہت زیادہ فوجی سامان بھی استعمال کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 10000 سے زیادہ بکتر بند اور محفوظ گاڑیاں، 3000 کے قریب فضائی دفاع اور توپ خانے کے نظام اور 370 سے زیادہ طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔



