Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یورپ میں نئی احتجاجی لہر، جین زی کی ناراضی کی وجہ کیا ہے؟

یورپ میں جنریشن زی کے احتجاجی مظاہرے فرانس، اٹلی، بیلجیم اور البانیہ سمیت مختلف ممالک تک پھیل گئے ہیں جبکہ جرمنی میں بھی اس ہفتے کے آخر میں مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والی نسل سے تعلق رکھنے والے نوجوان بہتر مستقبل، معیاری تعلیم، روزگار کے مواقع اور حکومتی جواب دہی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کی شکایات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، رہائش کے بلند اخراجات، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی نہ ہونا شامل ہے۔فرانس کے مضافاتی علاقوں سے لے کر سربیا کے دارالحکومت بلغراد تک ہزاروں افراد احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے۔ بعض مقامات پر مظاہروں کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ فرانس میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہزاروں دکانوں کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور اسٹن گرینیڈز کا استعمال بھی کیا۔سربیا میں طلبہ کی قیادت میں جاری احتجاجی تحریک نے اہم سیاسی تبدیلی میں کردار ادا کیا۔ تقریباً دو سال سے جاری مظاہروں کے بعد 26 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں الیگزینڈر ووچچ کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ طلبہ کی تحریک سے وابستہ اسٹاشا پیلیٹچ نے کہا کہ انہیں کامیابی اور آزادی کا احساس ہو رہا ہے اور تحریک احتجاج سے آگے بڑھ کر ذمہ داری سنبھالنے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button