Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجاب میں کسان بینک کے قیام کا فیصلہ، ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلان

لاہور (آصف اقبال) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے صوبے میں پہلا کسان بینک قائم کرنے اور ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کرنے، کسان کارڈ کے تحت فی ایکڑ قرضہ 33,500 روپے کرنے اور زیتون کی کاشت کے لیے خصوصی پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے گزشتہ دو برس میں کسانوں کو 400 ارب روپے فراہم کیے گئے، جبکہ ٹریکٹروں پر سبسڈی، زرعی مشینری اور ہائی ٹیک میکانائزیشن کے منصوبوں کے ذریعے زرعی شعبے کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button