Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکی سفارت خانے میں بریسٹ کینسر سے آگاہی تقریب، جلد تشخیص پر زور

اسلام آباد ( آصف اقبال ) امریکی سفارت خانے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے خطاب کرتے ہوئے بیماری کی جلد تشخیص اور متاثرہ خواتین و خاندانوں کی معاونت کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ماہرین نے بھی شرکت کی اور چھاتی کے سرطان سے بچاؤ، باقاعدہ طبی معائنے اور بروقت تشخیص کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ماہرین نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص مریضوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے خاندانوں کو معاشرتی تعاون اور مناسب رہنمائی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین اور ان کے خاندانوں کے لیے حمایت کا اظہار کیا اور بیماری سے متعلق آگاہی بڑھانے اور بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکہ اور پاکستان کئی دہائیوں سے ایسے مضبوط نظامِ صحت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں جو دونوں ممالک کے خاندانوں کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button