Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر قبضہ کرلیا

یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون اور بحیرہ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضہ کرلیا۔ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون سے نکل گئی ہیں، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز-المخا اور المخا-ذباب روٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔حوثی وزارت صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی پر زور دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولنے سے گریز کیا۔ حوثی رہنما محمد البخیتی بھی گزشتہ روز باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button