سعودی عرب پر ڈرون حملے ، عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا

سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب پر ڈرون حملے کے واقعے کے بعد عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا۔عراقی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ایک عراقی فوجی کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا، جب تحقیقات میں تصدیق ہوئی کہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ ڈرون حملے عراق سے کیے گئے تھے۔بیان کے مطابق برطرف کیے گئے کمانڈر جنوبی عراق کے صوبے میسان میں فوجی کارروائیوں کی سربراہی کر رہے تھے۔عراقی وزیرِاعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔



