بین الاقوامی
Trending

2025 میں 129 میڈیا ورکرز کا قتل، 86 صحافی صرف غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے

نیویارک: صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2025 میں دنیا بھر میں ریکارڈ 129 صحافی اور میڈیا ورکرز اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً دو تہائی اموات اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ 86 صحافی غزہ میں مارے گئے، جن کی اکثریت فلسطینی تھی۔سی پی جے کا کہنا ہے کہ 47 ایسے واقعات کو ’جان بوجھ کر نشانہ بنانا‘ قرار دیا گیا، جن میں سے 81 فیصد کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے باعث زیادہ تر مقامی صحافی ہی رپورٹنگ کر رہے تھے اور وہی نشانہ بنے۔اسرائیلی فوج نے ماضی میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف جنگجوؤں کو نشانہ بناتی ہے اور جنگی حالات میں خطرات موجود ہوتے ہیں۔رپورٹ میں یمن، سوڈان، میکسیکو اور یوکرین کو بھی صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک قرار دیا گیا۔ یوکرین میں روسی حملوں میں چار صحافی ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے روس نے صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تنازعات والے علاقوں میں آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button