Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی کی ملاقات

اسلام آباد ( آصف اقبال ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور جاری فلاحی منصوبوں سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پاکستان، حکومت آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور کشمیری بھائیوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button