Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

جنوبی افریقا نے نمیبیا ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 48 رنز سے شکست دے کر سیزن کی پہلی ٹرافی اپنے نام کرلی۔یہ گزشتہ آٹھ روز میں زمبابوے کے خلاف جنوبی افریقا کی تیسری کامیابی تھی۔تجرباتی اسکواڈ کے باوجود جنوبی افریقا نے ایک بار پھر 200 سے زائد رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔انجری کے باعث لوہان ڈرے پریٹوریئس کی عدم موجودگی میں کونر ایسٹرہیزن اور جارڈن ہرمن نے 84 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جبکہ روبن ہرمن اور ڈیوالڈ بریوس نے پانچویں وکٹ پر 47 رنز جوڑے۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ ابتدا ہی میں بکھر گئی اور صرف 57 رنز پر 6 وکٹیں گر گئیں۔بریڈ ایونز نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مزاحمت کی مگر وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے ساتھ نمیبیا کی ٹیم شامل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button