Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ربادا آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک

جنوبی افریقا کے اسٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی تین میچز کی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔کگیسو ربادا کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں شرکت بھی فٹنس سے مشروط ہے جس کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق ربادا دائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ انجری سے بحالی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور کم از کم ساڑھے چار ہفتے مزید ایکشن سے دور رہیں گے۔بورڈ نے انجری کی شدت یا گریڈ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بحالی کے عمل کو دیکھتے ہوئے قریب آنے پر کیا جائے گا۔ربادا کی انجری جنوبی افریقا کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین ریڈ بال بولر ہیں۔2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی نو وکٹوں نے جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کی غیر موجودگی میں لنگی نگیدی، مارکو جینسن اور کوربن بوش پر ذمہ داری بڑھ جائے گی جبکہ کوینا مافاکا، ڈین پیٹرسن اور ویان ملڈر بھی متبادل آپشنز ہیں۔طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور اینرک نورکیا اور جیرالڈ کوئٹزے بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button