Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکاکے طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطیٰٰ میں پوزیشن سنبھال لی

امریکاکے طیارہ بردارجہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطی میں پوزیشن سنبھال لی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیارہ بردار بحری بیڑہ یو ایس ایس جارج واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنےکی تصدیق کردی۔جارج واشنگٹن نے9 ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کی جگہ لی ہے۔ایران جنگ کے موقع پر تعینات ابراہم لنکن پر5 ہزار سیلرز تعینات تھے۔کچھ روز قبل غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود عملہ ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا شکار ہونے لگا۔وہاں سہولیات کی قلت کی بھی خبریں سامنے آئیں جس کے بعد امریکی حکام نے ابراہم لنکن کی جگہ یو ایس ایس جارج واشنگٹن تعینات کرنےکافیصلہ کیا۔صدر ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے برعکس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کووپر نے تسلیم کیا تھا کہ ابراہم لنکن پر اہلکاروں کو چیلنجگ صورتحال درپیش رہی تاہم اسے بعد میں دور کرلیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button