Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

گال ٹیسٹ: دنیش چندیمل کی جگہ پسندو سوریابندارا کا کنکشن متبادل کے طور پر ڈیبیو

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے دنیش چندیمل کی جگہ پسندو سوریابندارا کو کنکشن متبادل کے طور پر ڈیبیو کا موقع مل گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیش چندیمل نے فیلڈنگ کے دوران کے ایل راہول کے شاٹ کو روکنے کے لیے ڈیپ مڈ وکٹ سے ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب دوڑتے ہوئے مکمل ڈائیو لگائی تھی۔وہ گیند روک کر 2 رنز بچانے میں تو کامیاب رہے تاہم کندھے اور گردن کے بل بری طرح گرنے کے باعث شدید تکلیف میں دکھائی دیے۔بعد ازاں انہیں احتیاطی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سری لنکا کرکٹ کے مطابق اسکین کلیئر رہا اور اندرونی چوٹ کے کوئی آثار نہیں ملے۔سوریابندارا نے متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں شاندار کیچ بھی پکڑا اور رویندرا جدیجا کو 8 رنز پر پویلین بھیجا۔وہ 68 فرسٹ کلاس میچز میں 54.36کی شاندار اوسط اور 14 سنچریوں کے مالک ہیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچواں موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر ڈیبیو کیا ہو۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button