
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدے دار نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدے دار نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا، ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے سے متعلق مشیروں سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔عہدے دار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے جمعہ کو نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کی بات مذاق میں کہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد، جسے بہت بری طرح شکست دی جا رہی ہے، بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے والا ہوں۔انھوں نے کہا ایران پر جو بحری ناکہ بندی عائد کی ہے وہ انتہائی سخت اور ناقابلِ عبور ہے، یہ ناکہ بندی کوئی نہیں توڑ سکتا، ایران کو اس کی موجودہ راہ پر گامزن رہنے نہیں دے سکتے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



